ڈوڈہ// ورکنگ کمیٹی ضلع ڈوڈہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںبلاک کمیٹی اور یوتھ نیشنل کانفرنس کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میںتمام حضرات نے اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے موجودہ ناگفتہ حالات کے باوجود پارلیمانی الیکشن تھوپا گیا تھا تاہم اس میںقائد ثانی فاروق عبداللہ بھی انتخابی میدان میں امیدوار تھے جنہوںنے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔جہاں ایک طرف صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیاگیا اور پارٹی کے تمام زعماء اور ورکران کو اس کامیابی پرمبارک باد پیش کی وہیں دوسری طرف ریاست میںجاری خونی کھیل کے دوران انسانی جانوں کے ضیاں پراپنے دکھ کااظہار بھی کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر جو کہ ایک دیرینہ متنازعہ سیاسی مسئلہ ہے جس کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجانا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ دیگر تنظیموںکے برعکس نیشنل کانفرنس کے جیالے پوری ریاست میںموجود ہیں جو ریاست میںجاری سرکاری بربریت کے خلاف ریاست کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔