شوپیان+پلوامہ //جنگجوئوں نے مورن پلوامہ میں سابق ممبر اسمبلی اور نیشنل کانفرنس لیڈر کی رہائش گاہ پر اور پنگلنہ پلوامہ میں کانگریس لیڈر کے گھر پر گرینیڈ پھینکے جبکہ شوپیان میں محاصرہ کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں 20افراد کو پیلٹ سے چوٹیں آئیں۔سابق این سی رکن اسمبلی غلام محی الدین میر کے گھر واقع بونہ پورہ مورن پلوامہ میں مشتبہ جنگجوئوں نے سہ پہر قریب 5بجے گرینیڈ پھینکا ، جو مکان کے باہرے دیوار سے ٹکرا کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔تاہم اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔اس سے قبل گذشتہ رات نا معلوم افرادنے کانگریس لیڈرعمر جان ساکن پنگلنہ کے رہائشی مکان پر ایک کے بعد ایکہتھ گولے پھینکے جن میں ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جبکہ دوسرا پھٹنے سے رہ گیا ۔ پولیس نے بعد میں جائے واردات سے ایک اور ہتھ گولہ برآمد کیا جسے بم ڈسپوزل سکاڑ نے ناکارہ بنا دیا۔ادھر گنا پورہ شوپیان کا اتوار بعد دوپہر فورسز نے جنگجوئوں کی اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا۔اس موقعہ پر مقامی آبادی سڑکوں پر نکل آئی اور جب تلاشی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فورسز واپس جارہی تھٰن تو ان پر کئی اطراف سے شدید پتھرائو کیا گیا جس کے جواب میں ان پر پیلٹ شلنگ کی گئی جس سے قریب 20افراد کو پیلت لگے ۔ سبھی 20افراد کو پرائمری ہیلتھ سینٹر برتھی پورہ میںداخل کیا گیا ، جہاں سے 4شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔