سرینگر //حکومت نے ایم وائی خان کا بحیثیت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر چناب ویلی پاور پروجیکٹس استعفیٰ منظور کیا ہے ۔ پاور ڈیولپمنٹ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق خان نے 28 جولائی کو اپنا استعفیٰ دیا تھا ۔ انہیں 2010 میں چیئر مین تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے چیئرمین کے عہدے پر کام کرنے کے دوران حکومت کی طرف سے انہیں فراہم کئے گئے تعاون کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔