ڈوڈہ//ایم جی نریگا ایمپلائز ایسو سی ایشن ڈ وڈہ کی جانب سے اپنے دیرینہ مطالبات تسلیم کرنے یعنی کہ انکی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاج کیا گیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سرکار ایم جی نریگا ورکروں کے لئے ایک مناسب جاب پالیسی تشکیل دے۔مظاہرین میں سے ایک ورکر نے کہا کہ ہم گذشتہ نوسال سے اپنے فرائض تن دہی اور لگن سے انجام دے رہے ہیںلیکن ابھی تک ان کا مستقبل مخدوش ہے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم تمام تعلیم یافتہ اور اپنے پیشہ میں کافی م،ہارت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ن ملازمین کو ایم جی نریگا کے تحت معمور کیا گیا ہے لیکن وہ محکمہ کی تمام سکیمیں چلا رہے ہیں اور باوجود اس حقیقت کے انکی اجرت بر وقت ادا نہیں کی جاتی ہے جسکی وجہ سے ان کو مشکلات کا امنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔انہوں نے مشاہرے میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنی جد جہد پُر امن چلا رہے ہیں اور سرکار ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں کی جاتی ہیں ،تب تک ہم اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔