رام بن// قانون ساز اسمبلی کے ممبر نیلم لنگہے نے ایس ایس اے کے تحت گنگا اور پرنوت میں تعمیر کی گئی دوعمارتوں بشمول گورنمنٹ ہائی سکول کنگا اور برنوت میں تعمیر کئے گئے دو اضافی کلاس رومز کاافتتاح کیا ۔ ایم ایل اے نے اس دورے کے دوران گنگا ، پرنوت، بائلی اور ٹنگر میں عوامی اجتماعات سے بھی خطا ب کیا سی ای او چندرشیکھر اے ڈی پلاننگ گنیش کمار، ایگزیکیٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی اور دیگر اہلکاروں کی جانب سے تعمیر کی گئی رمسا عمارت کابھی معائینہ کیا اوراسے جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ لنگہے نے گنگا میں سی ڈی ایف کے تحت کمیونٹی ہال تعمیر کے لئے10 لاکھ روپے اورقبرستان کی چار دیواری کے لئے ایک لاکھ روپے کی رقم منظور کی۔ ایچ ایس پرنوت کی چار دیواری کی تعمیر اورپنچایت میں قبرستان کی تاربندی کے لئے انہوں نے ایک ایک لاکھ روپے کی رقم منظور کی ۔ اس موقعہ پر اپنی تقریر میں ایم ایل اے نے طلبا سے کہاکہ وہ اپنی تعلیم کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کریں تاکہ وہاس جدید دور میں مقابلہ جاتی امتحانات میں کھڑے اترسکیں ،ایچ ایس پرنوت میں پینے کے پانی کی کمی، سکولوں کادرجہ بڑھانے ، متعدد اداروں میں عملے کی کمی بھی عوامی مانگیں متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اٹھائی جائیں گی اورانہیں پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔