یواین آئی
چنئی/ہندوستان کے معروف کرکٹر اور گروڑایروسپیس کے برانڈ ایمبیسیڈر، مہندر سنگھ دھونی نے چنئی میں واقع کمپنی کے ڈی جی سی اے منظور شدہ ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن (آر پی ٹی او) میں ڈرون پائلٹ تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے ۔ یہ کامیابی نہ صرف کمپنی کے ساتھ دھونی کے تعلق کو مضبوط کرتی ہے بلکہ ہندوستان کے مشہور کھیلوں کے لیجنڈ میں سے ایک کے طور پر طیارہ سازی اور ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں قدم رکھنے کے ایک اہم لمحے کی نشاندہی بھی کرتی ہے ۔سخت تربیتی پروگرام مکمل کرنے کے بعد، دھونی اب ڈرون اُڑانے کے لیے سرٹیفائیڈ ہو گئے ہیں، جو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے ۔ اس تربیت میں نظریاتی کلاسز، سیمولیٹر کے ساتھ عملی پرواز کے سیشن شامل ہیں تاکہ محفوظ اور مستند ڈرون آپریشن کو فروغ دیا جا سکے ۔ گروڑ ایروسپیس نے اپنے 300 سے زیادہ “ایکسلنس سینٹرز” کے نیٹ ورک اور تعلیمی اداروں کے تعاون کے ذریعے اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے ، تاکہ پائلٹس باضابطہ طور پر سرٹیفائیڈ ہوں اور کمپنی کی معیار اور اعتماد کے تئیں وابستگی مضبوط ہو۔