عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مہا نومی کے موقعہ پر جموں کے دیوی آنگن تھلوال میں دیوی بھدرکالی کے زیر تعمیر مندر میں پوجا کی۔اُنہوں نے مہا نومی کی مُبارک باد پیش کی اور مندر کے جاری تعمیراتی کام کی جلد مکمل کرنے کے لئے ماتا کالی استھاپن ٹرسٹ کو جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون کی یقین دہانی کی جو ہندواڑہ میں واقع قدیم مندر کی کی طرز پر ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنرنے کشمیری پنڈت کمیونٹی ، فوج، پولیس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے سماجی و ثقافتی مرکز اور شہیدستھال سمیت یاتریوں کی خاطر مطلوبہ سہولیات کی تعمیر میں ماتا بھدرکالی استھاپن ٹرسٹ کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔