عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اُن شہریوں کی عیادت کی جو اسر ڈوڈہ میں ایک بس حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں کی حالت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اُنہوں نے ڈاکٹر وں او رطبی عملے کی ٹیم سے ملاقات کی اور اِ س بات پر زور دیا کہ ان کے علاج میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیا جائے ۔