کپوارہ+ترال//کپوارہ پولیس نے سرحد عبور کرنے کی کوشش میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانو ں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کی جبکہ 4اپر گراونڈ وکرز کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین نے کہا کہ سپیشل آ پریشن گروپ کپوارہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ہایہامہ کے حد متارکہ کے نزدیک منی گاہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر وہا ں تلاشی کاروائی شروع کی جس کے دوران پولیس نے پلوامہ سے تعلق رکھنے والے دو نو جوانو ں جن میں دانش غلام لون اور سہیل احمد بٹ کو گرفتار کیا ۔پولیس نے بتا یا کہ دو نو ں نو جوان سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کئے نو جوانو ں سے کچھ اہم دستا ویزات بھی بر آ مد کئے گئے جبکہ لائین آ ف کنٹرول کے علاقہ کے کچھ نقشہ بھی پولیس نے ان سے بر آمد کئے ۔پولیس نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لشکر طیبہ سے وابسطہ 4اپر گراونڈ وکرز جنوبی کشمیر اور وادی کے دیگر علاقوں سے لاکر انہیں سرحد پار بھیج کر انہیں جنگجوئو ں کے صفو ں میں شامل ہونے پر اکساتے تھے ۔پولیس نے فوری طور اپنی کاروائی میں تیزی لاتے ہوئے 4اپر گراونڈ وکروں کو گرفتار کیا اور ان کی شناخت دولت علی مغل ،غلام نبی مغل ،ساکنان منی گاہ ہایہامہ ،ہارون احمد ساکن امروہی کرنا ہ اور لیا قت علی خان ساکن منی گاہ کے بطور ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے اپر گراونڈ وکرجنوبی کشمیر کے علاوہ وادی سے تعلق رکھنے والے نوجوانو ں کو اکسا کر کپوارہ لاتے اور یہا ں سے انہیں سرحد پار بھیجتے تھے لیکن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ان کا پردہ فاش کر کے ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آ ر نمبر 279/2017US13,18.18B,Un lawful ,activtesدرج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد ذاہد نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے کپوارہ پولیس کی مدد سے کپوارہ سے ہی علاقے کے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے ایس ایس پی نے بتایا کہ مزکورہ نوجوان البدر مجاہدین کے ساتھ وابتہ ہو کر سرحد پار جانے کی تیاری کر رہے تھے جس کے دوران انہیں کپوارہ سے گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک طالب علم عمرنذیدساکنہ لال گام ترال کو امتحان کو مدنظر رکھ کر رہا کرکے گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ باقی نوجوانوںکو علاقے مختلف پولیس تھانوں میں پوچھ تاچھ چل رہی ہے۔اسی دوران رہا شدہ طالب علم کے والدین نے ایس ایس پی کا ان کے بیٹے کی قیمتی وقت اور مستقبل بچانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔