عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ایل آئی سی انڈیا کے سی ای او اور ایم ڈی آر ڈوریسوامی نے جمعہ کو7324.34کروڑ روپے مالیات کی ڈیویڈنڈ چیک کارپوریٹ امور کی وزیر نرملاسیتا رمن کو پیش کیا۔اس سلسلے میں26اگست 2025کو منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ناگاراجو ایم، سکریٹری شعبہ مالیاتی خدمات ، ڈاکٹر پرشانت کمار گوئل، جوائنٹ سیکرٹری، شعبہ مالیاتی خدمات، وزارت خزانہ کے ساتھ موجود تھے۔لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے عہدیداروں کے ساتھ ست پال بھانو، ایم ڈی، دنیش پنت ایم ڈی، رتناکر پٹنائک، ایم ڈی اور جے پی ایس بجاج،(I/C) شمالی زون بھی موجود تھے۔