عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//حکومت نے ایل آئی سی ایجنٹس، ملازمین کے لیے اعلیٰ گریچیوٹی اور دیگر فوائد کا اعلان کیاہے جس کی رو سے اب ایل آئی سی ایجنٹس کے لیے گریجویٹی کی حد 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے ہوگی۔ وزارت خزانہ نے پیر کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کے ایجنٹوں اور ملازمین کے فائدے کے لیے کئی فلاحی اقدامات جیسے گریچیوٹی کی حد میں اضافہ، تجدید کمیشن کے لیے اہلیت، اور مدتی انشورنس احاطہ کو منظوری دے دی۔یہ اقدامات ایل آئی سی (ایجنٹس) کے ضوابط، 2017 میں کی گئی ترامیم، گریجویٹی کی حد میں اضافہ، اور فیملی پنشن کی یکساں شرح سے متعلق ہیں۔وزارت خزانہ نے دوبارہ تقرر شدہ ایجنٹوں کو تجدید کمیشن کے لیے اہل بنایا۔ فی الحال، LIC ایجنٹ پرانی ایجنسی کے تحت مکمل ہونے والے کسی بھی کاروبار پر تجدید کمیشن کے اہل نہیں ہیں۔