بلال فرقانی
سرینگر// فنجی سائڈ انڈیا لمیٹڈ(ایف آئی ایل)کے زیر اہتمام سالانہ تجارتی شراکت داری نشست 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے مشروبات کو متعارف کیا گیا۔اہم مشروبات میں فل ہامیاں،فل اوبرز،ٹرائیو فل،ٹو فل،ریڈ اور مجسٹک شامل ہیں۔ ان مشروبات کو زرعی ماحولیاتی نظام کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکمت عملی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تقریب نے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کی نقاب کشائی کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس سے کسانوں، ڈیلروں کی فلاح و بہبود او زرعی صارف ویلیو چین کی مجموعی ترقی کیلئے ’فل‘انڈسٹریز کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ تقریب میں روبیگن،ڈی اسکیم، سپر اسٹار لائلٹی پروگرام اور سکریچ کارڈ پروگرام ڈوڈینوفیل شامل ہیں، جن کا مقصد اس میں شامل متعلقین کو ٹھوس فوائد فراہم کرنا ہے۔ فنجی سائیڈ انڈیا پرائیوٹ انڈسٹریزلمٹیڈکے منیجنگ ڈائریکٹر طارق بخاری نے اس تقریب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ مصنوعات کی نمائش کیلئے ایک پلیٹ فارم کے علاوہ، سالانہ بزنس پارٹنرز میٹ ’فل2024 ‘ہے جس میں 325 سے زائد ڈیلروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے کسانوں اور زرعی برادری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے اقدامات کو متعارف کرانے کیلئے فنجی سائڈ انڈیا لمیٹڈانڈسٹریز کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔تقریب کے دوران فل کمیٹیک (FIL Kimitic)کے تعاون کا اعلان کیا گیا۔ فل کمیٹیک گروپ کے ساتھ شراکت داری، اسپین میں قائم ایک مشہور کارپوریٹ بایوٹیکنالوجی ادارہ، ہندوستان میں جدید اور پائیدار زرعی مصنوعات کو متعارف کرانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔کمیٹیک کے ای وی پی گلوبل کارپوریٹ اسٹریٹجی اور جنرل منیجر ایشیا پیسیفک سٹیفن چابیئرسکی نے اس خصوصی کارپوریٹ فلسفے اور حل کے بارے میں قیمتی رائے کا اشتراک کرتے ہوئے تقریب میں سرگرمی سے حصہ لیا۔انہوں نے اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر تین اسٹریٹجک طور پر اہم مشروبات شروع کی گئیں۔تقریب پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایف آئی ایل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسرسید جنید الطاف نے بتایا ’’ FILعالمی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے اور ہم زرعی صنعت میں مختلف نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے جاری تعاون کیلئے پرجوش ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ کمٹیک گروپ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ آنے والے مواقع کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔جنید بخاری نے کہا کہ اجتماعی طور پر ہم زرعی فضلہ کے انتظام میں کلیدی مواقع تلاش کریں گے ۔ تقریب کا ایک اور قابل ذکر پہلو ہندوستان کے پہلے پیرامیٹرک ایپل کراپ انشورنس پروگرام کے بارے میں معلومات تھیں ۔