پرتھ/ آسٹریلیا نے اہم تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو 132 رنز پر انگلینڈ کے چار وکٹ آؤٹ کر ایشز سیریز جیتنے کی مہک لے لی۔پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 2۔0 کی برتری لے چکی آسٹریلیا نے کل آگے کھیلتے ہوئے9 وکٹ پر 662 رن بنا کر اپنی اننگز کا اعلان کر دیا اور 259 رنز کی برتری حاصل کر لی۔اس کے جواب میں انگلینڈ نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک چار وکٹ پر 132 رنز بنا لئے ہیں اور وہ اب آسٹریلیا کے اسکور سے 127 رنز پیچھے ہے جبکہ اس کے چھ وکٹ باقی ہیں ۔پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ڈیوڈ ملان 62 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 28 اور جانی بیرسٹو 25 گیندوں میں تین چوکوں کے سہارے 14 رن پر ناٹ آؤٹ موجود ہیں ۔ جیمز ویس نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے ۔آسٹریلیا کے جوش ھیزل وڈ 23 رن پر دو وکٹ، مشیل مارش 32 رن پر ایک وکٹ اور ناتھن لیون 28 رن پر ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنے کل کے اسکور چار وکٹ پر 549 رن سے آگے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر 662 رن بنا کر اپنی اننگز کا اعلان کر دیا۔کپتان اسٹیون اسمتھ نے 399 گیندوں میں 30 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 239 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ مشیل مارش نے 236 گیندوں میں 181 رن میں 29 چوکے لگائے ۔اسمتھ اور مارش نے پانچویں وکٹ کے لئے 301 رن کی ساجھے داری کی۔عثمان خواجہ نے 123 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی بدولت 50، ٹم پین نے 85 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 49 اور پیٹ کمنز نے 63 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے دم پر 41 رن بنائے ۔پیٹ کمنز نے آٹھویں وکٹ کے لئے 93 رن کی ساجھے داری کی۔انگلینڈ کے لئے اہم فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے 116 رن پر چار وکٹ لئے ۔اس کے علاوہ کریگ اوورٹن نے 110 رن پر دو وکٹ، کرس ووکس نے 128 رن پر ایک وکٹ اور معین علی نے 120 رن پر ایک وکٹ لیا۔