یو این آئی
لندن/انگلینڈ نے ایشیز سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ایشیز سیریز میں بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ، جوفرا آرچر، ایٹ کنسن، شعیب بشیر، جیکب بیتھل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ انگلش ٹیم میں ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کرولی، بین ڈکٹ بھی شا مل ہیں۔ تجربہ کار بیٹر جو روٹ، ول جیکس، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جیمی اسمتھ، جوش ٹنگ اور مارک ووڈ بھی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔جوفرا آرچر جو ہندستان کے خلاف سیریز کے وسط میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں، فاسٹ بالنگ اٹیک کی قیادت کریں گے ، جس میں برائیڈن کارس، گس اٹکنسن، جوش ٹونگ، ووڈ اور پوٹس بھی شامل ہیں۔ بشیر مرکزی اسپنر ہیں، جبکہ روٹ، جیکب بیتھل اور جیکس اسپن کے دیگر متبادل ہیں۔دریں اثناء کرس ووکس، جنہوں نے ہندوستان کے خلاف اوول ٹیسٹ کے دوران اپنے کندھے کئ ہڈی کھسک گئی تھی ان کو ایشز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے ۔ آسٹریلیا میں شیڈول ایشیز سیریز 21 نومبر سے شروع ہوگی، جس کے بعد برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ دو میچوں کی میزبانی بالترتیب میلبورن اور سڈنی کریں گے ۔