جموں// سرینگر ڈیولپمنٹ اَتھارٹی (ایس ڈی اے) کی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 79ویںمیٹنگ یہاں سول سیکریٹریٹ میں پرنسپل سیکریٹری مکانات و شہرتی محکمہ دھیرج گپتا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔بورڈ نے کاروبار میں آسانی کے تحت سرینگر کے لال چوک میں میکانائزڈ کار پارکنگ میں کمرشل کمپلیکس میں خواتین کاروباری اَفراد کے لئے 25فیصدتجارتی جگہ محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا۔بورڈ نے سنگرمال سٹی سینٹر کے سامنے اراضی کی پٹی پر تفریحی زون کی ترقی اور اِنکم ٹیکس سے متعلق قانونی چارہ جوئی کو خوش اَسلوبی سے ختم کرنے کے لئے ‘ویواد سے وشواس’ سکیم کا فائدہ اُٹھانے کو بھی منظوری دی۔بورڈ نے سنگرمال سٹی سینٹر سے متصل ایس ڈی اے اراضی اور سمبورا ، پلوامہ میں اراضی کے تصرف کے طریقے کار پر عمل کرنے کے لئے اسبوب کمیٹی تشکیل دینے کوبھی منظوری دے دی۔بورڈ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ فائنانس سے متعلق معاملات کی جانچ کے لئے نئی اسٹیبلشمنٹ کمیٹی اور فائنانس کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ لیا ہے جس کی سربراہی بالترتیب ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ڈائریکٹر فائنانس مکانات و شہری ترقی محکمہ کریں گے۔وائس چیئرمین ایس ڈی اے نے بورڈ کے سامنے 78 ویں بورڈ میٹنگ میںلئے گئے فیصلوںپر ایکشن ٹیکن رپورٹ پیش کی۔بورڈ نے ایجنڈا کے تمام 18 آئیٹموں کے بارے میں بھی غوروخوض کیا جس میں فیصلے لئے گئے فیصلوں اور اس کے مطابق ہدایات جاری کی گئیں۔