سرینگر//ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی نے گنیت سیٹھی کے ساتھ طالب علموںکا ایک کونسلنگ سیشن منعقد کیا ۔سیٹھی کو ان کی کارکردگی کی بناءپر 2013میں قومی سطح کے اعزاز سے نوازاجاچکاہے جنہوںنے جسمانی طور ناخیز افراد کی خاطر اہم خدمات انجام دی ہیں ۔ وہ طلاب کو جزوقتی تربیت فراہم کرتی ہیں اور ان کی کونسلنگ کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر انہوںنے کہاکہ انہوںنے اپنی بینائی کھودی لیکن وژن حاصل کرلیا ۔ انہوںنے طالب علموں اور کالج عملے سے اپنے تجربات بیان کئے اور انہیں محنت و لگن سے کام کرنے کی ترغیب دی ۔انہوںنے طالب علموں پر زور دیاکہ وہ تحقیقی کاموں پرزیادہ توجہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر انسان کے اندر کچھ کرنے کا جذبہ ہوتو وہ مشکل سے مشکل منزل بھی پاسکتاہے ۔یہ سیشن طلاب اور گنیت سیٹھی کے درمیان سوال و جواب کے ساتھ ختم ہوا ۔