عشرت حسین بٹ
منڈی// سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ شفقت حسین نے تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کا دورہ کیا جس کے دوران پونچھ میں تعیناتی کے بعد انہوں نے اپنے پہلے دورے کے موقع پر پولیس پوسٹ ساوجیاں میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کی۔ اس دورے کا مقصد عوامی شکایات کا ازالہ کرنااور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ پولیس پوسٹ ساوجیاں میں پی سی پی جی میٹنگ کے دوران، ایس ایس پی نے مقامی لوگوں ،کمیونٹی رہنماؤں اور علاقہ کے معززین سے بات چیت کی ۔موصوف نے خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اس دوران انہوں نے عوام کے تحفظات اور مشورے سنے اور فوری کارروائی اور پولیس کی عوام کے تعین بہتر خدمات کے حوالے سے عوام کو یقین دہانی کروائی۔ میٹنگ کے بعد، ایس ایس پی نے سیکورٹی کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لئے گگڑیاں (گلی میدان) اور نیڑیاں علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا، حساس علاقوں کا معائنہ کیا اور مقامی لوگوں سے ان کے سیکورٹی خدشات کو سمجھنے کے لئے بات چیت کی سیکورٹی جائزہ کے دوران ایس ایس پی نے کمیونٹی چوکسی کی اہمیت اور امن و امان سے متعلق مشکلات سے نمٹنے میں پولیس کی مدد کرنے میں مقامی لوگوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عوام کو ان کی حفاظت کے لئے محکمہ پولیس کے عزم کا یقین دلایا اور ان پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں بتا دیں کہ ایس ایس پی کا دورہ پونچھ پولیس کے مقامی لوگوں کے تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں ایک مضبوط سیکورٹی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لئے فعال انداز کی عکاسی کرتاہے ۔