سرینگر//جموں اینڈ کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے آج بانڈی پور ، کولگام ، کپواڑہ اور سرینگر کیلئے جنرل ٹیچر آسامیوں کو پُر کرنے کے مقصد سے منعقد کئے جا رہے تحریری امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کے امتحانی مراکز میں تبدیلی کا اعلان کیا ۔ جی ای ایم ایس پبلک سکول بجبہاڑہ اننت ناگ اور شاہِ ہمدان کالج آف ایجوکیشن سلی گام کے پی روڈ اننت ناگ کو ساؤتھ کیمپس یونیورسٹی آف کشمیر اور ہائی گراؤنڈ فتح گڑھ اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح جو مراکز اسلامیہ کالج آف سائینس اینڈ کامرس سرینگر اور گورنمنٹ ایم پی ایم ایل ہائیر سکینڈری سکول باغ دلاور خان بابا ڈیمب سرینگر کو یونیورسٹی آف کشمیر حضرت بل سرینگر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایم ای ٹی باغات برزلہ سرینگر کے مرکز کو دہلی پبلک سکول پانتہ چھوک سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ بائیز پالی ٹیکنک کالج گوگجی باغ سرینگر مرکز کو گورنمنٹ کالج فار وومن ایم اے روڈ سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ این آئی ای ایل ٹی رنگریٹ بڈگام میں قائم مرکز کو برائیٹ ہریجن ہائیر سکینڈری سکول ہمہامہ بڈگام اور ایس ایس ایم انجینئرنگ کالج پریہاس پورہ بارہمولہ کو ایس آر ایم ویلکن ہائیر سکینڈری سکول سوپور منتقل کیا گیا ہے ۔ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پلہالن بارہمولہ کے مرکز کو پائینر انسٹی چیوٹ آف لرننگ نیشنل ہائی وے ہانجی ویرا پٹن بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایم ٹی ایم ، بی ایڈ کالج ٹنگمرگ بارہمولہ مرکز کو ایم ٹی ایم بی ایڈ کالج کوار ہامہ بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے ۔ ایس ایس بی کے مطابق ایڈمٹ کارڈ جو پہلے ہی اُمیدواروں نے ڈاؤن لوڈ کئے ہیں نئے مراکز کیلئے نافذ العمل رہیں گے تا ہم امتحان کے اوقات 12 بجے دوپہر سے دو بجے تک مقرر کئے گئے ہیں اور امتحانی مرکز میں رپورٹ کرنے کا ٹایم صبح 11 بجے ہو گا ۔