کشتواڑ//جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ضلع جنرل سکریٹری کشتواڑمشرف شبیر شیخ نے ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہیں واگزار کرنے کی مانگ کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ درس دینا ہمارا بنیادی کام ہے جس کیلئے ہی ہمیں تعینات کیاگیاہے اس لئے ہماری تما م تر توجہ تعلیم پر ہی مرکوز ہونی چاہئے۔ان کاکہناتھاکہ محکمہ سب محکموں کی ماں ہے اور صرف ایک ٹیچر ہی معاشرے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ، اگر اساتذہ سخت محنت کریں اور طالب علموں کو اچھی اخلاقی تعلیم دیں تو معاشرے کو یقینی تبدیلی ملے گی۔اپنے پریس بیان میں مشرف نے سرپلس رہبر تعلیم ٹیچرز کی ایڈجسٹمنٹ اور ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہ واگزار نہیں کرنے کی اپیل ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور انکے اہل خانہ پانچ ماہ کی زیرالتواء تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالی مشکلات سے جوجھ رہے ہیںاور سر پلس رہبر تعلیم ٹیچرز گزشتہ دو سال سے انتظار کر رہے ہیںجن کے ساتھ انصاف نہیں کیاجارہا۔