عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ میں آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی اٰی)کی قیادت میں ایک روزگار میلہ منعقدہوا۔میلہ میں ڈاکٹرنیتوسنگھ ڈپٹی ڈائریکٹراے آئی سی ٹی ای،مہمان خصوصی تھی۔میلہ کے دوران کیمپس پلیسمنٹ کے تحت15قومی اوربین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں نے امیدواروں کے انٹرویولئے۔ان کمپنیوں میں ائرٹیل،بجاج موٹرس،کونسنٹریکس،انفوسافٹ،ایم آر ایف،اوکایا،پے ٹی ایم،سدھی،سپرہوز،یوکوہاماوغیرہ شامل تھیں۔انٹریوکے بعد200ڈپلومہ اورڈگری یافتہ امیدواروں کونوکریوں کی پیش کش کی گئیں۔اس کے علاوہ آئی سی ٹی نے ایس ایس ایم کالج کے259امیدواروں،جنہوں نے فیوژن360،آٹوکیڈ،ڈجٹل مارکیٹنگ وغیرہ میں ہنروںمیں اضافے کی تربیت حاصل کی ہیں،کی عزت افزائی کی گئی۔کامیاب امیدواروں میں اسنادبھی تقسیم کی گئیں۔