عظمیٰ نیوز سروس
تہران// جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جوہری سائنسدان کی معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں ایک شخص کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے سزائے موت پانے والے روزبہ وعدی کو عدالتی کارروائی اور سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔پھانسی کی سزا پانے والے جاسوس پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران مارے گئے جوہری سائنس دان کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔
واضح رہے کہ ایران حالیہ برسوں میں کئی ایسے افراد کو گرفتار کرکے سزا دی جاچکی ہے جن پر اسرائیل یا مغربی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ایران کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔دوسری جانب ترکیہ انٹیلی جنس اکیڈمی نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی علاقائی جنگ میں بدل سکتی ہے ۔ترکیہ انٹیلی جنس اکیڈمی نے 12 روزہ جنگ اور ترکیہ کیلئے اسباق نامی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر سفارتی رابطے فوری اور ناگزیر ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں سائبر، الیکٹرانک اور نفسیاتی جنگ کو مستقبل کیلئے مرکزی ہتھیار قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایران کے ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کیلئیچیلنج رہے ہیں۔ ایرانی میزائلوں سے تل ابیب، حیفہ، بین گوریان ایئرپورٹ اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔اسرائیل نے ایران کے اعلیٰ فوجی، انٹیلی جنس افسران اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے اور جدید انٹیلی جنس نظام جنگ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔