سرینگر //ایجیک صدر عبدالقوم وانی کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے عاضی ملازمین کی مستقلی ، تنخوہوں میں تفاوت، میڈیکل انشورنس واگزار کرنے کے علاوہ 7ویں پے کمیشن پر تبادلہ پر بات کی ۔ایجیک کے ایک بیان کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ عبدلقوام وانی نے ملازمین کے جائز مطالبات کو لیکر وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو سے بدھ کو اُن کے سرکاری رہایش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ سے کہا کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرنے میں ذاتی مداخلت کریں ۔وانی نے اس دوران وزیر خزانہ پر زور دیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پرملازمین کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے اقدمات کریں تاکہ ملازمین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ملازمین کے جو مسائل ہیں اُن کو پہلے ہی حکومت نے تسلیم کیا ہوا ہے اور ان کو پورا کیا جائے گا ۔وانی نے اس دوران وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین دوست پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ ملازمین کے تمام مسائل کا حل نکالنے کیلئے سرکار بڑے پیمانے پر اقدام کرے گی۔