نئی دہلی// بھارتی فضائیہ کے سابق چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (سی آئی ایس سی) ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے بدھ کے روز بھارتی فضائیہ کے 51ویں نائب سربراہ (وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے ایئر مارشل ناگیش کپور کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی، جو تقریباً چار دہائیوں کی ممتاز خدمات کے بعد 30 جون کو ریٹائر ہوئے۔نائب سربراہ مقرر ہونے سے قبل ایئر مارشل دکشت یکم مئی 2025 سے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے منصب پر خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایئر مارشل دکشت نے 1999 کی کارگل جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے آپریشن سفید ساگر میں بھی حصہ لیا، جبکہ جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی اور انسداد شورش مہم آپریشن رکشک میں بھی خدمات انجام دیں۔
ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں صدرِ ہند کی جانب سے اَتی وششٹ سیوا میڈل، وایو سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جا چکا ہے
ایئر مارشل آشوتوش دکشت | نائب سربراہ فضائیہ مقرر