نئی دہلی//(یواین آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر انتخابی نشان کی جگہ امیدوار کی رنگین تصویر،نام اور تعلیمی اہلیت درج کرنے سے متعلق عرضی پر فی الحال کوئی نوٹس جاری کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا اور عرضی کے تئیں حکومت کے قانونی افسروں کو سونپے جانے کی عرضی گزاروں کو ہدایت دی۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے ،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرمنیم کی بینچ نے عرضی گزار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اشونی اپادھیائے کو کہا کہ وہ ایٹارنی جنرل کو عرضی کی کاپی سونپے ۔عدالت نے کہا کہ وہ اس مرحلے میں نوٹس جاری نہیں کر سکتی۔بینچ نے سماعت شروع ہوتے ہی اپادھیائے کی جانب سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ سے کہا کہ موجودہ عمل کی وجہ سے کیا دقت آرہی ہے ۔