ٹی ای این
سرینگر// الیکٹرانک بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں نے پیر کو پانتہ چھوک بس اسٹینڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ انہیںمستقل بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کرنے والے عملے نے کہا کہ انہیں معمول کے مطابق ہراساں کیا جاتا ہے اور کل ایک ڈرائیور پر حملہ بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس ایل سرینگر اس معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے اور وہ کل کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایک احتجاج کرنے والے ڈرائیور نے کہا کہ متعلقہ حکام نے بار بار ہمارے تحفظات کو نظر انداز کیا ہے۔