کپوارہ//نو گام علاقہ میں پیش آئے سنسنی خیز واقعہ میں سسرال میںشوہر نے اپنی اہلیہ کو شدید مار پیٹ کے بعد موت کے منہ میں دھکیل دیا جس کے خلاف مقامی آ بادی میں زبردست غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ شوہر کو فوری طور گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سز ادی جائے ۔ہندوارہ پولیس نے جمعرات کو شوہر کو گرفتار کر کے سلاخو ں کے پیچھے دھکیل دیا ۔6روز قبل نوگام علاقہ میں کہرام مچ گیا جب پوتھ واری کے سجاد احمد خان ولد مسکین خان نے اپنی24سالہ اہلیہ ناہیدہ کو کسی بات پر شدید مار پیٹ کی جس کے نتیجے میں سجاد کی اہلیہ بے ہوش ہوگئی اور انہیں ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کیلئے دا خل کیا ۔لواحقین نے بتایا کہ ناہیدہ دوسرے روز زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھی جس کے بعد لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی ناہیدہ اور ان کے شوہر سجاد کے درمیان کئی روز سے کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا جس کے بعد سجاد نے6روز قبل ناہیدہ کی وحشت ناک مار پیٹ کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیا ۔لو احقین نے بتا یا کہ انہیں فوج پر بتا یا کہ کہ ناہیدہ سخت بیمار ہوگئی اور انہیںاسپتال میں دا خل کیا گیا تاہم لواحقین کے مطابق ناہیدہ کو خوف ناک اذیتیں دیکر انہیں بے ہوش بنا دیا گیا اور وہ دو روز تک اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہی اور دوسرے روز وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔لواحقین نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی ناہدہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جبکہ اس کا چہرہ بھی مسخ کیا گیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ ناہدہ کو قتل کیا گیا ۔ناہدہ کی وحشت ناک موت کے بعد لو احقین نے پولیس میں شکایت درج کی اور قلم آباد پولیس نے ابتدائی طور دفعہ174کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔معلوم ہو اہے کہ ہندوارہ پولیس نے جمعرات کو ملزم شوہر سجاد احمد خان کو اپنی اہلیہ کی بے در دانہ قتل کے الزام میں گرفتار کر کے سلاخو ں کے پیچھے دھکیل دیا اور ان کے خلاف با ضابطہ طور ایک کیس زیر ایف آئی آ ر نمبر72/2017.US302RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔اس سلسلے میں پولیس نے ضلع مجسٹریٹ سے اجازت نامہ جاری کر وایا کہ ناہدہ کی قبر کشائی کر کے اس کی پوسٹ مارٹم کی جائے تاکہ تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے اور آ ئندہ ایک دو روز میں ناہدہ کی قبر کشائی کر کے اس کی نعش کا پو سٹ مارٹم کیا جائے گا ۔لواحقین نے شوہر کی گرفتاری پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف ملنا چایئے اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔