سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکی جانب سے’ حیدر پورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم‘ دینے کے بعد ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ’’ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو پولیس اصلاح کیلئے تیار ہے‘‘۔ دلباغ سنگھ نے نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے اسبات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم اہل خانہ کے مطالبات پر غور کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ہم(پولیس) اصلاح کیلئے تیار ہے۔ ڈی جی پی نے کہاکہ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ کیا غلط ہوا ہے۔انہوںنے پھرکہاکہ ہمیں پتہ چل جائے گا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں کیا ہوا تھا۔ ہم لوگوں کی حفاظت کے لئے ہیں اور تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔