سرینگر//انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگرکے شعبہ یورالوجی اورکڈنی ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمدسلیم وانی کواکنامک ٹائمزکی جانب سے ڈاکٹرس ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیاہے ۔کشمیرکے معروف معالج ڈاکٹر سلیم وانی کواکنامک ٹائمز نے 30جون کوہونے والی ڈاکٹرس کانفرنس کے موقعہ پرانہیںاس اہم ایوارڈ سے نوازا۔ایمپلائز یونین کے صدر اورEJCCکے سینئرلیڈر اشتیاق بیگ نے ڈاکٹر محمدسلیم وانی کواس سلسلے میںمبارکباد پیش کی ۔انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گردوں کی پیوندکاری اوردیگر امراض کے علاج ومعالجہ میں ڈاکٹر سلیم وانی نے SKIMSمیں ایک نئے دورکاآغاز کیا ہے اوریہ موصوف کی فرض شناسی اوراعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوںکانتیجہ ہے کہ آج سکمز کا یورولوجی اورکڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ ملک کے کلیدی یونٹوں میں شمار ہوتاہے ۔