سرینگر// پیپلز کانفرنس کے امیدوار عرفان رضا انصاری نے سرینگر کے انتخابی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کر دئے۔ عرفان انصاری کے ساتھ پارٹی چیئرمین سجاد غنی لون، جنرل سکریٹری عمران انصاری، عابد انصاری، جنید عظیم متو اور دیگر موجود تھے۔اس موقعہ پرسجاد غنی لون نے کہا کہ عرفان انصاری تازہ ہوا کی ایک سانس ہے اور سیاسی منظر نامے کی عدم تبدیلی کے اس دور میں امید کی ایک کرن ہیں۔ محمد اکبر لون کے ذریعہ لگائے جانے والے 'پاکستان زند آباد' کے متنازع نعرے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے حق میں نعرے بلند کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہمیں ان کے نعرے بلند کرنے پر کوئی بھی اعتراض نہیں ہے، تاہم، جہاں تک نیشنل کانفرنس کی بات ہے تو، وہ جو دل میں رکھتے ہیں وہ عوامی اجتماع میں ان کی کہی گئی باتوں سے بالکل برعکس ہوتا ہے،میری خواہش ہے کہ وہ کسی ملک یا کسی ریاست سے محبت تو کریں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک محبت سے عاری پارٹی ہے جسے اپنے لوگوں کے علاوہ کسی بھی ملک، ریاست یا عوام کے لئے کوئی محبت نہیں ہے۔
جموں نشست کیلئے 12 نامزدگیاں رد ، 25درست پائی گئیں
نیوز ڈیسک
جموں//جموں پارلیمانی حلقہ انتخاب کے ریٹرننگ افسر رومیش کمار نے اسناد کی جانچ پڑتال کے دوران 12 نامزدگیوں کے کاغذات رد کئے جبکہ 25 اُمیدواروں کے کاغذات درست پائے گئے ۔ جن اُمیدواروں کے کاغذات رد کئے گئے اُن میں جے پی جنتا دل نیشنل پارٹی کے نریش کمار تالا ، راشٹریہ لوک دل کے طالب حسین ، جنتا دل یونائیٹڈ کے وکی کمار ڈوگرہ اور تیز رام ڈوگرہ ، آزاد اُمیدوار جاوید اقبال ریشی ، منصور احمد خان ، کبیر حسین ، سرجیت سنگھ ، سریش کمار ، جسبیر سنگھ ، لابا رام ، محمد رووف شامل ہیں ۔ جن اُمیدواروں کے کاغذات درست پائے گئے اُن میں انڈی پینڈنٹ پیوپلز پارٹی کے سید عاقب حسین ، بی جے پی کے جگل کشور ، بی ایس پی کے بدری ناتھ ، جے کے پیر پنجال عوامی پارٹی کے محمد یونس ، ہندوستان نرمان دل کے سُشیل کمار ، آل انڈیا فارورڈ بلاک کے جاوید احمد ، کانگریس کے رمن بھلہ ، نورنگ کانگریس پارٹی کے گُرساگر سنگھ ، پینتھرس پارٹی کے پروفیسر بھیم سنگھ ، ڈوگرہ سوابھی مان سنگٹھن کی کانتہ اندوترہ ، ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے لال سنگھ اور آزاد اُمیدوار راجیو چنی ، سبھاش چندر ، شاز باد شبنم ، پرسین سنگھ ، غلام مصطفیٰ چودھری ، ستیش پونچھی ، بہادر ، منیش ساہنی ، سکندر احمد نورانی ، ترسیم لال کھلر ، بلونت سنگھ ، سید ذی شان حیدر ، انیل سنگھ اور اجے کمار شامل ہیں ۔ کاغذات کو واپس لینے کی آخری تاریخ 28 مارچ دن کے 3 بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔ ووٹ ڈالنے کا عمل 11 اپریل 2019 مقرر کیا گیا ہے اور ووٹ ڈالنے کے اوقات صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔ ڈوڈہ۔ اودھمپور نشست کیلئے منگل کے روز تک 14نامزدگیاں داخل ہوگئیں ۔ان میںچوہدری لعل سنگھ،ہرش دیو سنگھ ودیگر 8امیدواروںنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ۔قبل ازیں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بی جے پی کی طرف سے جبکہ کانگریس کے امیدوار و سابق صدر ریاست کرن سنگھ کے فرزند وکرامادتیا سنگھ نے کاغذات نامزدگی فارم بھرا۔
سرینگر سے 13 نامزدگیاں داخل
نیوز ڈیسک
سرینگر // سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے آخری تاریخ تک 10نامزدگیاں داخل کی گئیں۔جن امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات داخل کئے ان میں نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ،پی ڈی پی کے آغا محسن،بھاجپا کے خالد جہانگیر،پی سی کے عرفان رضا انصاری اور عابد رضا انصاری، پنتھرس پارٹی کے عبدالرشید گنائی، شیو سینا کے عبدالخالق بٹ، مانو ادھیکار پارٹی کے نذیر احمد صوفی، جنتا دل یو نائیٹڈ کے شوکت حسین خان، راشٹریہ جن کرانتی پارٹی کے نذیر احمد لون، آزاد امیدوار عبدالرشید بانڈے، بلال سلطان اور سجاد احمد ڈار شامل ہیں۔