عظمیٰ نیوزڈیسک
لندن// روم میں ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق، جنوبی اٹلی کے ماتیرا شہر میں ایک سڑک حادثے میں چار ہندوستانی شہری ہلاک ہوگئے۔اطالوی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ متاثرین چھ دیگر افراد کے ساتھ سات نشستوں والے رینالٹ سینک میں تھے، جو ہفتہ کے روز ایگری ویلی میں ماتیرا شہر میں سکینزانو جونیکو کی میونسپلٹی میں ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔اس نے متاثرین کی شناخت کمار منوج (34)، سنگھ سرجیت (33)، سنگھ ہرویندر (31) اور سنگھ جسکرن (20) کے طور پر کی ہے۔ہندوستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، ’’ہندوستان کا سفارت خانہ جنوبی اٹلی کے ماتیرا میں سڑک حادثے میں چار ہندوستانی شہریوں کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔‘‘مشن نے مزیدکہا،’’ہم تفصیلات حاصل کرنے کے لیے مقامی اطالوی حکام سے رابطے میں ہیں۔ سفارت خانہ متعلقہ خاندانوں کو ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرے گا۔ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ پانچ زخمیوں کو پولیکورو (مٹیرا) کے ہسپتال میں، چھٹا، اور سب سے زیادہ سنگین، پوٹینزا کے سان کارلو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا۔ماترا پبلک پراسیکیوٹر آفس حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔