سرینگر //حریت (ع)چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے الزام عائدکیا ہے کہ کشمیرمیں’’’قبضہ اورظلم وجبر‘‘کااس وقت بدترین دور چل رہا ہے کیونکہ’آپریشن آل آوٹ‘‘کے نتیجے میں شیرخواریہاں اپنے مائوں کو کھورہے ہیں۔میرواعظ جواپنے گھرمیں نظر بندہیں ،نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے،’’ آپریشن آل آوٹ میں دودھ پیتے بچے اپنی مائیں کھورہے ہیں۔قبضہ اور ظلم اپنے انتہا پرجبکہ بھارت میں اوردنیابھر میں انسانی حقوق کی پاسداری کے دعویدار لاتعلق اورخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں‘‘۔بٹہ مورن شوپیان میںفورسزاور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ کے مقام کے نزدیک سوموار19دسمبر کو ایک خاتون روبی جان المعروف بیوٹی جان کے پیٹ میں گولی لگی اور پھر اسپتال میں اُس نے دم توڑ دیا۔مرحومہ نے اپنے پیچھے 11کے شیرخوار بچے اور شوہرکوچھوڑدیا۔