گاندربل//سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی استھیاں شادی پورہ دو دریاؤں کے سنگم کے مقام پر دریا جہلم میں بہائی گئیں۔بی جے پی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول اور ایم ایل سی گردھاری لال رینہ اور دیگر سینئر پارٹی رہنماؤں نے نالہ سندھ اور دریا جہلم کے سنگم واقع شادی پورہ کے مقام پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی جو 16 اگست کو انتقال کرگئے تھے کی راکھ پانی میں بہادی گئی۔ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو اور ان کی بیٹی اندرا گاندھی جو ملک کی واحد خاتون وزیر اعظم تھیں کی استھیاں بھی کشمیر کے جہلم ڈالی گئی تھی۔ اس سے قبل دہلی سے بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ کی نگرانی میں راکھ کو پارٹی کے ہیڈکوارٹرلایا گیا تھا۔اس موقع پر بی جے پی کے دفتر پر پارٹی ورکروں بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سابق وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور پھر پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی سربراہی میں شادی پورہ دو دریاؤں کے سنگم پر لایا گیا۔