سرینگر//سرینگرمیں پولیس نے قماربازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے آلوچی باغ میں قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر 7 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائی گئی رقم ضبط کر لی ۔ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس اسٹیشن شیر گڑھی سے وابستہ پولیس پارٹی نے آلوچی باغ میں قمار بازوں کے اڈئے پر چھاپہ مار کر 7 قمار بازوں سجاد بٹ،فاروق ڈار ،آصف فراش ،اشرف نجار ،جاوید عبداللہ ،یاسین مسگراورعرفان ایوب ڈار کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے گئے54000 روپے اورتاش کے پتے ضبط کر لئے ۔پولیس نے کیس زیرنمبر 72/2017,U/S 13gambling act اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔علاقے کے لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ۔