بارہمولہ//دلنہ بارہمولہ کے ہائر سیکنڈری سکول کے میدان میںآصف میموریل ٹورنامنٹ(فسٹ) 2019 کے تحت کھیلے گئے فائنل میچ میںخمینی کرکٹ کلب دلنہ نے چلینجرس کرکٹ کلب دِلنہ کو5وکٹوں سے شکست دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چلینجرس کرکٹ کلب نے19.5 اُوروں میں115رنز کا سکور کھڑا کیا، جس میں چلینجرس کرکٹ کلب کے اشفاق احمد اور بلال گوجری نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا۔اس کے جواب میں خمینی کرکٹ کلب دلنہ نے5وکٹوں کے نقصان پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی حریف ٹیم کو5 وکٹوں سے شکست دے کر’آصف میموریل کپ‘2019 اپنی جھولی میں ڈال دیا۔ٹیم کی اور سے مزمل میر نے20اورعاصم حسین نے 25 رنز بنائے۔خمینی کرکٹ کلب کے مزمل میر کو3وکٹیں حاصل کرنے اور20 رنز جوڑنے پر مین آف دِی میچ قرار دیا ۔چلینجرس کرکٹ کلب کے ڈار منتظم کو ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دِی ٹورنامنٹ کا خطاب ملا۔ اس ٹورنامینٹ میںضلع سے تعلق رکھنے والی32ٹیموں نے شرکت کی۔یاد رہے اس ٹورنامینٹ کا اہتمام چلینجرس کرکٹ کلب دلنہ نے کیا تھا۔