سرینگر//دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی شدید بیمار ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔آسیہ اندرابی کی نجی سیکریٹری صوفی فہمیدہ نے کہاہے کہ انہیں جمعرات کی صبح دمہ کا اٹیک ہوااور سخت بخار بھی لاحق ہوگیا۔ان کو بعد میں صفا مروہ اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرابی جموں جیل میں قید کاٹنے کی وجہ سے زیادہ علیل ہوگئیں کیونکہ وہاں ان کو خاطر خواہ معالجہ فراہم نہیں کیا گیا۔انہوں نے مسلمانان جموں و کشمیر سے اپیل کی کہ وہ ان کہ صحت یابی کیلئے دعا کریں۔بحیثیت مسلمان یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی مسلم بہن کی صحت یابی کیلئے بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہوں۔