جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر سے بطور آزاد اُمیدوار انتخابات لڑنے والے ڈاکٹر شہزاد احمد ملک نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی نفرت اور طاقت کے خلاف جنگ تھی جس میں عوام نے بھاری تعداد میں حمایت دی۔پریس کانفرنس سے خطاب میں موصوف نے ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے ایمان اور اپنے ووٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو چناجس نے ہمیشہ غریبوں مسکینوں کی مد د کی ہے۔ڈاکٹر شہزاد احمد ملک نے انہیں حمایت دینے والے ووٹروں،ان کے ساتھ جڑی ٹیم اور دیگر حمایتوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی ٹیم میں اضافہ ہوگا اور آواز کو طاقت ملتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس ووٹ کو ضائع نہیں کیا جائے گا اور عوام کی آواز بن کر ان کی خدمت کی کوشش کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے ذات برادری کوختم کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے جس کے جواب میں وہ بھی اپنا رول ادا کریں گے۔