عظمیٰ نیوزسروس
راج پورہ// آرینز کالج آف فارمیسی، راج پورہ کو فارمیسی کونسل آف انڈیا نئی دہلی کی جانب سے تعلیمی سیشن 2026-27 سے ڈاکٹر آف فارمیسی اور ماسٹر آف فارمیسی پروگرام شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ کورسز مہاراجہ رنجیت سنگھ پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی ، بھٹنڈہ سے الحاق کے تحت چلائے جائیں گے۔پی سی آئی کی منظوری کے مطابق کالج میں فارم ڈی کے ساتھ ساتھ ایم فارمیسی کے دو خصوصی شعبوںفارماکولوجی اورفارماسیوٹکس میں بھی داخلے دیے جائیں گے۔آرینز گروپ آف کالجز کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریا نے اس موقع پر کہا کہ فارم ڈی اور ایم فارمیسی پروگراموں کی منظوری آرینز کالج آف فارمیسی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جدید پروگرام طلبہ کوکلینیکل فارمیسی، ادویہ سازی سے متعلق تحقیق، اسپتالوں میں فارمیسی خدمات، تدریس اور صحت کے شعبے میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔