سرینگر//ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ ایل مو ہنتی نے جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کے 2500 کانسٹیبلو ں کے حق میں ترقی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کے عہدے فائز کیا ۔اے ڈی جی پی آرمڈ جے اینڈ کے نے ترقی پانے والے اور ان کے کنبوںکو مبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے کانسٹیبل اپنے فرائض منصبی تن دہی ، لگن اور ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت یقینی بنائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے مہینے کے 22تاریخ کو 2300 کانسٹیبلوں کو ترقی دے کر سلیکشن گریڈ کانسٹبل بنایا گیا تھا۔