اوڑی/ ہندپاک کشیدہ حالات کے پیش نظر اوڑی کمان پل سے چلنے والی سرینگر مظفر آباد آرپار تجارت دوسرے روز بھی معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق 14 فروری کو لتہ پورہ پلوامہ میں خود کش بم حملے کے بعد ہند پاک ممالک کے درمیان کشیدہ حالات پیداہو گئے اور بدھ کو اوڑی کمل کوٹ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے بعد حکام نے اوڑی سے آرپار تجارت معطل کر دی تھی جو دوسرے دن بھی معطل رہی۔