سرینگر//جموں کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹروچیف ایگزیکیٹوافسربلدیو پرکاش نے یہاںجموں کشمیرمیں ریزربینک آف انڈیاکی’آربی آئی کہتا ہے:جانکار بنئے،ہوشیاررہیے‘مہم کی ای۔شروعات کی۔اس موقعہ پربلدیو پرکاش نے تمام متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ آر بی آئی کی ایک ماہ طویل مہم ’آربی آئی کہتا ہے:جانکار بنئے،ہوشیاررہیے،کی مرکزی زیرانتظام علاقہ میں من وعن عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرایک مہم جو گاہکوں کو باخبر کرنے سے متعلق ہوتی ہے ،بینکوں اورسماج کیلئے بھی برابرفائدہ مندہے کیوں کہ اس سے باخبر گاہک کو بغیر رکاوٹ لین دین کی خدمات فراہم کرناآسان ہوتا ہے اور اس طرح دونوں اطراف کوفائدہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف گاہک اپنے حقوق سے باخبر ہوتا ہے بلکہ مہم کی اہمیت سائبر جرائم کے پس منظر میں مزیدبڑھ جاتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ میں کام کررہے بینک تمام ذرائع کو عوام خصوصاًگاہکوں کو باخبر کرنے کیلئے استعمال کریں گے اورانہیں بینک کاری سے متعلق اورضوابط سے آگاہ کریں گے۔اس دوران بینک کے چیف ایگزیکیٹوافسر ومنیجنگ ڈائریکٹر بلدیوپرکاش نے جنرل منیجروں کی موجودگی میں ’ویجی لینس بیداری‘ہفتہ کابھی افتتاح کیا۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا اس سال اس ہفتہ کا موضوع رشوت خور ملک کبھی خوشحال نہیں ہوسکتا،موزوں ہے۔