عظمیٰ نیوزسروس
جموں //جموں کے آر ایس پور ہ سیکٹر میں سرحدی حفاظتی فورسز نے تلاشی مہم کے دوران ایک AK-47رائفل اور خالی میگزین برآمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پربارڈر آؤٹ پوسٹ بڈھوار پر تعینات بی ایس ایف کے دستوں نے علاقے میں سرحدی باڑ کے آگے تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران، بی ایس ایف پارٹی نے علاقے میں چھپائی گئی ایک اے کے 47میگزین کے ساتھ ایک اے کے 47 رائفل برآمد کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ ہتھیار اور میگزین کو بعد میں محفوظ کر لیا گیا اور مزید ضروری کارروائی کے لیے بی ایس ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا۔برآمدگی دہشت گردوں کی نقل و حرکت یا سرحد پار سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوششوں کے امکان کی نشاندہی کرتی ہے