رام بن // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے سینئر رہنما و ٹریڈ یونین لیڈر بشیر احمد ڈار کچھ اختلافات کو لیکر دو سال تک تنظیم سے باہر رہنے کے بعد عام رہبر تعلیم اساتذہ کی کاوشوں کے بعد کل دوبارہ بنیادی تنظیم میں شمولیت اختیار کر گئے ۔اس حوالے سے ان کے تنظیم میں دوبارہ واپسی کے حوالے سے فورم کی طرف سے سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تقریب میں فورم چیئرمین فاروق احمد تانترے کے علاوہ ریاستی فورم کے ایگزیکٹیو ممبران اور وادی کے ضلع صدرو موجود تھے۔اس موقع پر فورم کے سینئر رہنما کو فورم چیرمین اور دیگر ممبران نے والہنا استقبال کیا ۔اس موقع پر تقریب سے بولتے ہوئے بشیر احمد ڈار نے کہا کہ عام رہبرتعلیم کی اْمیدوں اور تواقعات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پہلے سے ہی یہ کوشش کی تھی کہ اختلافات کو ایک طرف چھوڑ کر ہمیں ایک جٹ ہو کر عام رہبر تعلیم اساتذہ کی بقا کیلئے کام کرنا ہو گا ۔ڈار نے کہا کہ انہوں نے فورم میں کسی بھی عہدے کی پروا نہ کرتے ہوئے عام رہبرتعلیم اساتذہ کی اْمیدوں اور امنگوں کے مطابق فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ فورم میں کسی بھی قسم کے تقسیم کے حق میں کھبی نہیں تھے تاہم کچھ اختلافات کو لیکر دوریاں پیدا ہو گئی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ جن الزامات کو لیکر دوریاں پیدا ہو گئی تھیں ان کی جانچ پرتال اور ٹھیک سے جاننے کے بعد وہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔ڈار نے مزید کہا کہ موجودہ چیئر مین فاروق احمد تانترے دن بہ دن ایک تجربہ کار لیڈر بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمنیکیشن گیپ کی وجہ سے دوریاں پیدا ہو گئی تھی لیکن دونوں طرف سے ایک پلیٹ فارم کی چاہت اور کوششوں کے بعد یہ سب ممکن ہو پایا ہے۔ اْنہوں نے فورم چیئرمین کو ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلاتے ہوئے رہبر تعلیم اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کا اعادہ ظاہر کیا ۔اس موقع پر فورم چیئرمین نے کہا کہ بشیر احمد ڈار کی فورم میں دوبارہ شمولیت سے فورم مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔تانترے نے کہا کہ بشیر احمد ڈار کی شمولیت سے ان کا ادھوار جسم پورا ہو گیا ہے۔ان کا کہنا کہ وہ مل کر ایک آواز بن کر رہبر تعلیم اساتذہ کے مسائل اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرتے رہے گے۔تانترے نے مزید کہا کہ بشیر احمد ڈار ایک تجربہ کار ٹریڈ یونین لیڈر ہیں اور ان کی صلاحتیوں کی بنیادوں پر فورم مزید مضبوط بننے کے ساتھ ساتھ عام رہبر تعلیم اساتذہ کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دور رہنے کے باجود بھی انہوں نے بات چیت کا دور کھبی بند نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کر نے کے قابل ہیں۔اس موقع پر دیگر ایگزکیٹیو ممبران اور ضلع صدور نے بھی اس اقدام کو ریاست کے رہبر تعلیم اساتذہ کے لئے ایک خوش آئندہ قدم قرار دیا۔فورم عہداران نے پھول ملائیں پینا کر سینئر فورم لیڈر کو استقبال کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔فورم میڈیا سیل کو ریاست کے مختلف اضلاع سے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعہ اساتذہ نے سینئر لیڈر کی فورم میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور دونوں لیڈران اور اس مفاہمت میں شامل دیگر عہداران کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے اْن کے رول کو سراہا ہ انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔تقریب میں ان کے علاوہ فورم ریاستی نائب چیئرمین طالب حسین ،چیف فائنانس سیکٹری محمد یاسین شاہ ، ترجمان اعلیٰ محمد اقبال بٹ ، چیف میڈیا صلاح کار ماجد معروفیہ ، ریاستی سیکٹری زیڈڈی بیگ ، صلاح کار اسد اللہ وانی ، خصوصی صلاح کار عبد القیوم خان ، چیف آرگنائزر جاوید گل ،جوائنٹ سیکٹری پیر اعجاز ،صوبائی صدر راہی ارشاد ،پبلسٹی سیکریٹری سعید امتیاز، الیکشن کمشنر محمد الطاف بٹ، ریاستی کواڈینیٹر عبدالمتین پرے کے علاوہ دیگر ایگزیکٹو ممبران ضلع و زونل صدور موجود تھے ۔
آر ای ٹی فورم وفد چیف ایجوکیشن آفیسرسے ملاقی
زاہد ملک
ریاسی //جموں و کشمیر رہبر تعلیم اساتذہ فورم ضلع ریاسی کے ایک وفد نے چیف ایجوکیشن آفیسر ریاسی بشن سنگھ جرال کے ساتھ ملاقات کرکے آر ای ٹی اساتذہ فورم ضلع ریاسی کے مسائل کی جانکاری دی۔وفد نے ایک تحریری یاد داشت بھی پیش کی ، جس میں آر ای ٹی اساتذہ کے مسائل اُجا گر کئے گئے ہیں۔ ان مسائل میںٹائم باونڈ ترقی کی فائلیں ،اساتذہ کے ترقیوں کے معاملات ،نئے اور پُرانے اساتذہ کے بقایا جات، 2013 سے التوا میں پڑے ڈی اے معاملات وغیرہ شامل ہیں۔سی ای او نے وفد کو بغور سُنا اور یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔سی ای او نے ترقیوں کے معاملات کو10دنوں میں حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔ وفد میں فورم کے ضلع صدر بھارت سنگھ ناگ، سینئر جنرل سیکرٹری چھنکار سنگھ ،ضلع ایپکس کمیٹی ممبر پرشوتم لعل، ای وی ایس صدر لہر سنگھ، زون چنکھاہ ای وی ایس صدر کھجور سنگھ ، زون ریاسی کے جنرل سیکرٹری کرشن سنگھ ،دلیپ سنگھ، ریتا دیوی، محمد عارف ،محمد شبیر، عبدالغنی، وجے سنگھ، کرنیل سنگھ ،فیاض احمد ،جگدیش سنگھ، سریش کمار شرما ، سُدرشن سنگھ ،میر حُسین، محمد صادق، سارف سنگھ، بابو رام ، عبدالغنی وانی، کھجور سنگھ سوریہ،نصیر احمد، تیتر سنگھ ،لیلا دیوی ،بلبیر سنگھ و دیگران بھی شامل تھے۔