ڈوڈہ //آر ای ٹی فورم گندنہ کے ایک اجلاس میں سرکار سے زونل آفس کے مختلف مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں فورم کا ایک اجلاس زیر قیاد ت ضلع صدر سجاد ملک منعقد ہوا ، جس میں زونل صدر شوکت علی گنائی ،تحصیل نائب صدر عنایت اللہ بٹ و فورم کے دیگرممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زونل و ضلع صدور نے جائز مطالبات کو اُجا گر کیا۔ان مطالبات میں این پی ایس کے لین دین میں تفاوت، درسی کتابوں کی مفت تقسیم کاری ،ایم ڈی ایم چاول اُٹھانے، آفس سے متعلق ڈاک او ر پروگرام و ورکشاپ اصل مقامات پر منعقد کرنے یعنی کہ گندنہ میں منعقد کرنے کے مسائل شامل ہیں۔فورم نے زونل ایجوکیشن افسر سے انکے مطالبات فوری طور حل کرنے کا مطالبہ کیا ، تاکہ اُنہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اس سلسلہ میں مطالبات کی ایک فہرست زیڈ ای او کو پیش کی گئی۔زیڈ ای او نے فورم کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات فوری طور سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور تمام سہولیات اسکے اصل مقام گندنہ میں فراہم کئے جائیں گے۔فورم نے زیڈ ای او گندنہ عبدالطیف بٹ کا انکے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے پر اظہار تشکُر کیا ۔