رام بن // رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ضلع یونٹ رام بن کے تین سال کی مدت مکمل ہونے پر ضلع میں فورم کے انتخابات منعقد کرائے گئے جس میں فاروق احمد رونیال کو بلا مقابل ضلع صدر جبکہ اکھڑال زون سے سیوا سنگھ ٹھاکر کو ضلع نائب صدر اور بانہال سے شفق شفقت نثار کو فورم کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کامیاب قرار پائے گئے۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ریاستی فورم نے ضلع رام بن میں ضلعی اکائی کے 3 سال کی مدت پوراہونے پر الیکشن کرانے کے لئے مشتاق ملک کی قیادت میں تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیا تھا جس کے ممبران ریاستی نائب صدر شیو دیو سنگھ اور مظفر احمد مقرر کئے گئے تھے۔اس سلسلے میں 15جولائی کو نکالی گئی نوٹس کے تحت 25جولائی کے مقررہ وقت تک ضلع صدر اور جنرل سیکٹری کے لئے صرف ایک ایک فارم جمع کیا گیا تھا جبکہ ضلع نائب صدر کے لئے دو اْمیدواروں نے اپنے فارم بھرے تھے۔ 27 جولائی تک اپنے نامزدگی کاغذات واپس لینے کی تاریخ مقرر رکھی گئی تھی-ضلع نائب صدر کے لئے جمع کئے گئے دو نامزدگی فارموں میں سے یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لئے پریتم سنگھ نامی ٹیچر نے اپنا فارم واپس لیا،اس طرح سے یہ تینوں عہدیداران بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے گئے، فورم کی طرف سے بانہال زون میں منعقد کرائے گئے ایجوکیشن کنونشن کے دوران کامیاب قرار پائے گئے ان فورم عہداران کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی ۔فورم چیرمین نے ضلع میں یکجہتی کی مثال پیش کرنے پر ضلع کے تمام رہبر تعلیم اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر آفتاب ملک نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ کامیاب قرار پائے گئے فورم عہداران نے اساتذہ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے اْن پر سونپی گئی ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ تقریب سے زونل صدر بانہال بہار احمد میر ،زونل صدر رام بن پریتم سنگھ ،زونل صدر کھڑی فاروق وانی، زونل صدر بٹوت ظہیر احمد، زونل صدر اکھڑال کرپال سنگھ،زونل صدر گول آصف احمد، ایاز احمد نیل نے تقریر کی۔