یو این آئی
سڈنی/ہندوستان کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔ہندوستان کے خلاف آخری ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کمر کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے سبب ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔مچل اسٹارک کو چوتھے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے بولنگ کی تھی۔واضح رہے جکہ پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 184 رنز سے شکست دے دی۔340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے ۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور ہندوستان کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔