سرینگر // مزاحمتی خیمے کی طرف سے احتجاجی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں کو آج یعنی 12اکتوبر کو احتیاطی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ احتیاطی اقدات کے تحت 12اکتوبر کو وادی کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداے بند رکھے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وادی بھر کے کالجوں کو بھی آج کیلئے بند رکھا جائے گا ۔