عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//انڈین چیمبر آف کامرس کے ایک وفدنے پیر کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران وفد نے وزیر اعلیٰ کو جموں و کشمیر میں آئی سی سی کی طرف سے تجارت اور صنعت کو فروغ دینے کیلئے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ وفد نے جموں و کشمیر کی مجموعی اقتصادی ترقی کیلئے متعدد تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں کاروباری ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی ۔وزیر اعلیٰ نے آئی سی سی کی کوششوں کی تعریف کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پائیدار صنعتی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیلئیمکمل تعاون کا یقین دلایا۔وفد میں راہل سہائے چیئرمین آئی سی سی جموں، خالد وانی، چیئرمین آئی سی سی کشمیر اور ڈاکٹر راجیو سنگھ ڈائریکٹر جنرل آئی سی سی شامل تھے۔