جموں//آئی سی آئی سی آئی بنک نے ضلع انتظامیہ لیہہ اورلداخ آٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے اشتراک سے لداخ سکول اولمپکس 2018کاانعقادکیا۔یہ میگاسپورٹس ایونٹ 24تا 28اگست 2018کومنعقدہواتھا۔اس موقعہ پر وی آرسبھرامنیم (آئی اے ایس )چیف سیکریٹری جموں وکشمیرنے افتتاح کیاتھا۔اس بڑے سپورٹس ایونٹ میں 108 سکولوں کے 2000سے زائد طلباء نے حصہ لیاتھا۔ آئی سی آئی سی آئی بنک کی جانب سے گذشتہ روز کھیل مقابلوں میں جیت درج کرنے والے طلباء میں میڈل ،اسنادتقسیم کیے۔