جموں//آئی اے ایس او ڈبلیو اے ( آئی اے ایس آفیسرس وائیوزایسو سی ایشن ) جے اینڈ کے نے اَپنی صدر ڈاکٹر امیتا مہتا اہلیہ چیف سیکرٹری جموںوکشمیر کی رہنمائی میں اکھنور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ضرورت مند مریضوں کو 25 کمبل عطیہ کئے ۔آئی اے ایس او ڈبلیو اے جے اینڈ کے کی تین رُکنی کی نمائندگی شریمتی شویتا کنسل ، محترمہ انورادھا جانگڈا اور محترمہ دویایادو نے کی۔آنے والے اراکین نے ضرورت مند مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بی ایم او اکھنور کو 25کمبل حوالے کئے۔بی ایم او اکھنور نے ارکان کو بنیادی ڈھانچے ، عملے کی پوزیشن ، روزانہ مریضوں کی تعداد اور ہسپتال کے دیگر کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔اِس موقعہ پر موجود عملہ ، حاضرین اور مریضوں نے آئی اے ایس آفیسرس وئیوز ایسو سی ایشن کے اِس جذبہ خیر سگالی کی تعریف کی۔