بٹوت//مرکزی حکومت ہند محکمہ بر ائے داخلی امور کی جانب سے چلائے جا رہے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع رام بن میں تعینات جموں وکشمیر پولیس آئی آر پی نویں بٹالین کی جانب سے تعلیمی زون بٹوت کے تین گورنمنٹ سکولوں کے طلباء میں سکول بیگ، کتابیں، کاپیاں اور پین وغیرہ تقسیم کئے ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول مبی نال میں محکمہ ایجو کیشن زون بٹوت اور آئی آر پی نویں بٹالین کے آفسران اور مقامی لوگوں کی موجودگی میں ہوئی ایک سادہ تقریب کے دوران آئی آر پی 9ویں بٹالین رام بن میں تعینات کمانڈنٹ آفیسر ایس ایس پی ابرا ر چودھری نے گورنمنٹ مڈل سکول درمونڈ گورنمنٹ پرائمری سکول مینال اور مڈل سکول رکھ جڑوگ کے سینکڑوں سکولی طلباء میں بیگ اور کتابیں تقسیم کی ۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ ڈپٹی کمانڈنٹ امت بھسین ایس ایس پی سر جیت بھگت ، ڈی ایس پی سُکھدیو راج اور محکمہ تعلیم ایجو کیشن زون بٹوت کے زونل ایجو کیشن آفیسر لیکھراج گو سوامی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بٹوت کے پر نسپل سر دار جگجیت سنگھ اور مذکورہ سکول کے ہیڈ ماسٹر اور طلباء بھی موجود تھے اور مزید آئی آر پی نویں بٹالین کے کمانڈنٹ ایس ایس پی ابرابر چودھری کے بقول اس سلسلے میں اگلا پروگرام تعلیمی زون بٹوت کے گورنمنٹ سکول تھوپال میں بھی منعقد ہو گا جہاں پر تعلیمی زون بٹوت کے مزید سکولوں کے طلباء و بیگ کتابیں وغیرہ آئی آر پی کی جانب سے تقسیم کی جائیں گی ۔